.

زیاد بہاء الدین مصر کے عبوری نائب وزیر اعظم نامزد

مبارک دور میں مختلف مالیاتی اداروں کے سربراہ رہ چکے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لبرل سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی کے نائب صدر زیاد بہاء الدین کو جمعہ کے روز مصر کی عبوری حکومت کے لیے نائب وزیراعظم نامزد کیا گیا ہے۔

قاہرہ سے العربیہ کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق 48 سالہ زیاد بہاء الدین آکسفورڈ کے فارغ التحصیل ہیں اور ایک اقتصادی امور کے ماہر قانون دان کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ دو ہزار چار سنہ دو ہزار سات تک حسنی مبارک کے دور میں مصر کے ادارہ برائے سرمایہ کاری کے چئیرمین رہ چکے ہیں۔ جبکہ 2008 میں مصر کی فنانشل سپروائزری اتھارٹی کے سربراہ کے طور پر ذمہ داری نبھا چکے ہیں۔

واضح رہے اخوان المسلموں اور حزب النور زیاد بہاءالدین کی عبوری وزیراعظم کے طور پر نامزدگی کو مسترد کر چکی ہیں۔