معزول مصری صدر کی حمایت میں قاہرہ میں ملین مارچ

فوجی اقدام کی حامی سول سوسائٹی بھی میدان میں ہو گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مصر میں صدر محمد مرسی کی اقتدار سے بیدخلی کی حمایت کرنے والی سول سوسائٹی اور برطرف صدر کی جماعت اخوان المسلمون نے اپنے اپنے حامیوں سے جمعہ کے روز قاہرہ میں ملین مارچ کی اپیل کی ہے۔

اخوان المسلمون کے بقول ان کے کارکن مصر کی ناجائز عبوری حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے معزول صدر کی دوبارہ بحالی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ فوج کے سربراہ نے محمد مرسی کے خلاف عوامی مظاہروں کے درمیان مداخلت کرتے ہوئے گزشتہ ہفتہ انہیں معزول کردیا تھا۔ اخوان المسلمون کی سربراہی میں بننے والے عبوری حکومت مخالف اتحاد نے جمہوری جواز کے خلاف حالیہ بغاوت کو مسترد کردیا ہے۔

اپنے بیان میں اتحاد نے مصر کی نئی ناجائز حکومت اور عبوری صدر کی جانب سے ظالمانہ آئینی فرمان کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔ اتحاد نے کہا کہ وہ اپنے قائدین کی گرفتاریوں کی لہر اور قاہرہ میں خونریزی کے باوجود مرسی کی دوبارہ بحالی کے لئے اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔

مرسی نواز اتحاد نے مصری شہریوں پر زور دیا کہ وہ مصر کی نئی فوج کی مسلط کردہ حکومت کے خلاف اور معزول صدر کی حمایت میں جمعہ 12 جولائی کو قاہرہ میں مظاہرے میں شامل ہوں۔ اس دوران مرسی کے حامی مظاہرین قاہرہ کے نصر سٹی ڈسٹرکٹ میں مسجد رابعہ العدویہ کے باہر قابل لحاظ تعداد میں ہنوز دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ دارالحکومت اور کئی صوبائی گورنریٹس پر پیر کو صدارتی گارڈ کے مرکزی دفتر کے باہر تصادم میں محمد مرسی کے تقریباً 50 حامیوں کی ہلاکت کے خلاف حالیہ دنوں میں کئی ریلیاں نکالی جا چکی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں