پیرس میں مسافر ٹرین کو حادثہ، سات افراد ہلاک

فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

فرانس کے شہر پیرس سے لیموگس جانے والی مسافروں سے بھری مقامی ٹرین پٹڑی سے اتر گئی جس کے باعث کم از کم سات افراد ہلاک اور کئی درجن زخمی ہو گئے۔ وزیر داخلہ مینوئل والز نے بتایا کہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ابھی تک اس افسوسناک واقعے میں سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہیں جن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔

ایس این سی ایف نیشنل ریل اتھارٹی نے بتایا ترین میں 385 مسافر سوار تھے اور یہ جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق 5 بجکر 15 منٹ پر پٹڑی سے اتری اور پیرس کے جنوب میں 20 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ایک مقامی اسٹیشن سے ٹکرا کر تباہ ہو گئی۔

ایس این سی ایف آفیشل جین پال باؤلٹ نے بتایا کہ پٹڑی سے اترنے کے بعد چار بوگیاں ایک دوسرے پر چڑھ گئیں تاہم انہوں نے اس وقت پھنسے ہوئے افراد کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا۔

ایس این سی ایف کا کہنا ہے کہ یہ ٹرین نہ ہی کسی سے ٹکرائی اور نہ ہی حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ابھی تک حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

تاہم پولیس ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا کہ ٹرین اسٹیشن پر انتہائی تیز رفتاری سے آ رہی تھی، یہ نامعلوم وجوہات کے باعث دو حصوں میں تقسیم ہو گئی، ٹرین کے کچھ حصے پٹڑیوں پر قلابازیاں کھاتے ہوئے آگے چلے گئے جبکہ کچھ پلیٹ فارم تک پہنچ گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں