سعودی عرب: مساجد کی تعمیر ومرمت کے لیے 21 ملین ریال کا بجٹ منظور

مرمتی کام قومی سطح کی بڑی فرموں کے ذریعے ہوگا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور و دعوت وارشاد نے ملک بھرمیں نئی مساجد کے قیام اور پہلے سےموجود مساجد کی صفائی اور ضروری تعمیرومرمت کے لیے اکیس ملین ریال کے ایک نئے پیکج کی منظوری دی ہے۔ مساجد کی تعمیرو مرمت کا یہ کام قومی سطح پرکام کرنے والی مختلف فرموں اور دیگر اداروں کے ذریعے کیا جائے گا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق محکمہ مذہبی امور کے سیکرٹری برائے انتظامی امورعبداللہ الھویمل نے بتایا کہ حکومت نے مساجد کی تعمیرو مرمت کا ایک جامع پلان تیار کیا ہے، جس کے لیے اکیس ملین ریال کا بجٹ منظور کرلیا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت مملکت کے جنوبی ضلع تہران کی جامع مسجد عقبہ کحلا بھی کی تعمیرو مرمت بھی شامل ہے جس پرچھ لاکھ 98 ہزار ریال خرچ ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ عسیر شہر کی مساجد کی تعمیرو مرمت کے لیے 1.4 ملین ریال، تیما کے شہر تبوک کی مساجد کے لیے 26 لاکھ ریال اور حائل کے مقام پر جامع مسجد الشویعر کے لیے 04 چار لاکھ ریال کی رقم مختص کی گئی ہے۔ رنیہ گورنری کی 49 مساجد کی صفائی اوران کی قلعی کے لیے 06 لاکھ 84 ہزار ریال اور مکہ مکرمہ کی مساجد کی صفائی اور دیگر امورکے لیے 03 لاکھ 40 ہزار ریال مختص کی گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں