سعودی کمپنی 400 لندنی ٹیکسیاں خرید کرے گی

ٹیکسیوں کی پہلی کھیپ 2013ء کے اختتام سے قبل سعودی عرب پہنچے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لندن ٹیکسی کمپنی سعودی عرب کی ایک کمپنی کے لیے اپنی چار سو منفرد کاریں تیار کرے گی۔

سعودی کمپنی نے لندن ٹیکسی کمپنی کو سیاہ رنگ کی دو سو ٹیکسیاں تیار کرنے کا آرڈر دیا ہے جبکہ دو سو ٹیکسیاں دوسرے رنگوں میں تیار کی جائیں گی۔

سعودی روزنامے الیوم میں سوموار کو شائع شدہ رپورٹ کے مطابق ان ٹیکسیوں کی پہلی کھیپ سعودی عرب کو 2013ء کے اختتام سے قبل مہیا کردی جائے گی جبکہ دوسری کھیپ 2014ء کے آغاز میں پہنچے گی۔

لندن ٹیکسی کمپنی کے نائب صدر پیٹر جانسن کا کہنا ہے کہ ''ان کی گاڑیاں دیکھنے میں جاذب نظر آتی ہیں،وہ دوسری گاڑیوں سے بڑی ہیں اور ان میں مسافروں کا حصہ ڈرائیوروں سے الگ ہے،اس لیے ان وجوہ کی بنا پر ان کو دوسری کاروں پر ترجیح دی جاتی ہے''۔سعودی عرب سے قبل دبئی نے بھی لندنی کمپنی کو دو سو کاروں کی تیاری کا آرڈر دے رکھا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں