صحرائے سینا فیکٹری کی بس پر حملہ، 3 ہلاک، 17 زخمی

متعدد زخمی مزدوروں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر میں صحرائے سینا میں سیمنٹ فیکٹری کے کارکنوں کی بس پر مبینہ عسکریت پسندوں نے حملہ کر کے تین کارکنوں کو ہلاک کر دیا ہے ۔ سیکیورٹی اور طبی ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر نا معلوم عسکریت پسندوں نے حملے میں گرنیڈز کا استعمال کیا۔

سیکیورٹی حکام نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ العریش ہوائی اڈے کے قریب بس پر ہونے والے حملے میں تین مزدور جاں بحق جبکہ سترہ زخمی ہوئے ہیں جبکہ ذرائع کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں کی حالت نازک ہے۔

عینی شاہدین نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ حملہ آور نے اللہ اکبر کا نعرہ بلند کرتے ہوئے حملہ کیا۔ تین جولائی کو مصر کے معزول صدر محمد مرسی کو اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد صحرائے سینا کے علاقے میں عسکریت پسندوں کی کارروائیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں