مرسی دور کی برطرف کردہ اوپیرا سربراہ وزیر ثقافت نامزد

عبوری وزیر اعظم نے زیادہ تر لبرل عناصر کو وزیر نامزد کیا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

معزول مصری صدر ڈاکٹڑ محمد مرسی کے وزیر ثقافت کے ہاتھوں بر طرف ہونے والی قاہرہ میں اوپیرا کی سربراہ اینس عبدالدائم کو فوج کی حمائت یافتہ عبوری حکومت نے وزیر ثقافت نامزد کیا ہے۔

نامزد کی گئی وزیر ثقافت کو تقریبا دو ماہ قبل ہی وزیر ثقافت نے اوپیرا کی سربراہی سے ہٹاد یا تھا۔ ناچنے گانے پر پارلیمنٹ کے پابندی لگانے کے مطالبہ اور اوپیرا سربراہ کے ہٹائے جانے کے خلاف اداکاراوں اور گلو کاراوں نے مرسی دور کی وزارت ثقافت کے باہر کئی ہفتوں تک احتجاجی دھرنا دیا تھا۔

بعد ازاں مرسی حکومت کی برطرفی کے لیے تحریک میں بھی مصر کی فلمی دنیا سے متعلق نے بڑح چڑح کر حصہ لیا تھا۔فرانس سے فارغ التحصیل شوبز کی دنیا کی معروف خاتون کی بطور وزیر ثقافت نامزدگی کے ساتھ ہی یہ اطلاع بھی آئی ہے کہ موصوفہ نے عبوری وزیر اعظم حازم الببلاوی کی کابینہ کی رکن بننا قبول کر لیا ہے۔

واضح رہے عبوری وزیر اعظم کی طرف سے عبوری کابینہ میں زیادہ تر لبرل افراد کو ہی وزیر نامزد کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں