مصر: پہلے نائب وزیراعظم فوجی سربراہ کے ہونے کا امکان

جنرل عبدالفتاح السیسی وزارت دفاع کا قلمدان بھی اپنے پاس رکھیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصری ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم کے لیے سامنے آنے والے پہلے امیدوار جنرل عبدالفتاح السیسی ہیں ،جنہوں نے مصر کے صدر محمد مرسی کو کرسی سے ہٹائے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق جنرل السیسی وزارت دفاع کے عہدے پر بھی فائض رہیں گے اور مصری فوجی قیادت انتقال اقتدار میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کی مکمل نگرانی کرے گی۔

امید کی جاتی ہے کہ عبوری وزیراعظم ببلاوی اپنی مکمل نئی کابینہ منگل یا بدھ تک منظر عام پر لے آئیں گے۔عبوری وزیراعظم کے مطابق ملکی سلامتی یقینی بنانا اور انتخابات کا انعقاد ان کی ذمہ داریوں میں شامل ہے ۔ واضح رہے کہ عبوری صدر اعلان کر چکے ہیں کہ انتخابات اگلے سال کے شروع میں ہوں گے

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں