.

معروف فٹبالر طاہر ابو زید مصر کے عبوری وزیر کھیل مقرر

مصری لیگ پرتشدد واقعات کے خوف سے معطل کی، بحالی ناممکن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فٹ بال کے معروف مصری کھلاڑی طاہر ابو زید مصر کی عبوری حکومت میں وزیر کھیل کے منصب پر فائز ہو گئے ہیں۔ اکاون سالہ طاہر ابو زید سے پہلے عمری فاروق اس منصب پر فائز تھے جنہوں نے ڈاکٹر مرسی کو برطرف کیے جانے کے موقع پر استعفی دے دیا تھا۔

عبوری وزیر کھیل طاہر ابو زید نے مصری میڈیا کے سامنے اس بارے میں کچھ کہنے سے انکار کر دیا کہ آیا مصری لیگ کی معطلی کا موجودہ سیزن میں خاتمہ ہو سکے گا یا نہیں۔؟ البتہ ان کا کہنا تھا ''ابھی اس موضوع پر کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا ''

وزیر کھیل نے کہا وزارت داخلہ نے نے پریمیر لیگ کو اسی ہفتے پر تشدد واقعات کے خوف سے غیر معینہ مدت کے لیے معطل کیا ہے۔ اتنے مختصر وقت میں لیگ کا از سر نو اجراء ناممکن ہو گا۔''