.

شامی اپوزیشن رہنما کی شہزادہ سلمان سے جدہ میں ملاقات

سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان کا شام میں جاری ہلاکتیں روکنے کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز سے بدھ کے روز شام کے قومی اپوزیشن اتحاد کے سربراہ احمد الجربا نے جدہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران شہزادہ سلمان نے یہ بات زور دیکر کہی کہ شامی عوام کو درپیش قتل عام کی راہ میں بند باندھنا ہو گا۔

سعودی رہنما نے حکومت کے ہاتھوں شامی عوام کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ذکر کرتے ہوئے ان کی تمام ممکنہ وسائل کے ذریعے مدد کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ شامی عوام کو فاقہ کشی اور قتل عام کے کا نشانہ بنا کر صفحہ ہستی سے مٹانے کی کوششوں کو فی الفور بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ شامی اپوزیشن رہنما نے احمد الجربا نے سعودی ولی عہد کو شامی عوام کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، قتل عام اور محاصرے سے پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔

یاد رہے کہ شامی اپوزیشن اتحاد کے رہنما احمد الجربا کا بشار الاسد مخالف اتحاد کا انتخاب بھاری اکثریت سے جیتنے کے بعد یہ پہلا دورہ سعودی عرب ہے۔ وہ چھے جولائی کو اتحاد کے سربراہ کے لئے ہونے والے انتخانی عمل کے بعد احمد معاذ الخطیب کی جگہ اپوزیشن نیشنل کونسل کے سربراہ بنے تھے۔ معاذ الخطیب سے اسی سال مارچ میں چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

احمد الجربا کا تعلق شام کے معروف شہر الحسکہ ہے، ان کا شمار شمر قبیلے کے سرداروں میں ہوتا ہے۔ نیز وہ شامی اپوزیشن کے جنرل سیکرٹریٹ کے رکن بھی ہیں۔