آنتوں کے سرطان میں مبتلا ایرانی بچی کو سعودی عرب میں علاج کی شاہی پیشکش

مریم احمد کے ریاض میں علاج کے تمام اخراجات سرکار برداشت کرے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے آنتوں کے سرطان میں مبتلا ایک ایرانی بچی کی ریاض میں شاہ فیصل اسپیلسٹ ہسپتال اور ریسرچ سینٹر میں علاج کرانے کی منظوری دی ہے۔

شاہ عبداللہ نے ایرانی مریضہ مریم احمد براوح اور ان کے والدین کی مملکت آمد کے سلسلے داخلہ ویزہ وغیرہ میں سہولت دینے کی خصوصی ہدایت جاری کی ہیں۔ مریم احمد کے ریاض میں علاج کے تمام اخراجات سعودی حکومت برداشت کرے گی۔

سعودی خبر رساں ادارے 'ایس پی اے' نے اس ضمن میں سرکاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایرانی مریضہ کی مملکت میں علاج کی سہولت اور پیشکش سعودی فرمانروا کا مسلمان کے بارے میں تشویش کا مظہر ہے، اسی وجہ سے وہ مملکت کے وسائل کو امت کی پریشانیاں ختم کرنے میں صرف کرنے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں