بھارت کے سابق وزیرخارجہ خورشید عالم کا انتقال

مرحوم ڈاکٹر ذاکر حسین کے داماد اور موجودہ وزیرخارجہ کے والد تھے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بھارت کے سابق وزیرخارجہ خورشید عالم خان انتقال کرگئے ہیں ۔ آنجہانی اندرا گاندھی اور آنجہانی راجیو گاندھی کی کابیناوں کے رکن رہنے والے خورشید عالم خان سابق بھارتی صدر ڈاکٹر ذاکر حسین کے داماد اور بھارت کے موجودہ وزیرخارجہ سلمان خورشید کے والد تھے۔ پچانوے سالہ کی عمر میں انتقال کرنے والے خورشید عالم خان جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر بھی رہ چکے تھے۔

خورشید عالم خان کو چھ دن قبل سینے میں درد محسوس ہونے کے بعد ہسپتال کرایا گیا تھا۔ ان کے معالج کے مطابق انہیں سینے میں انفیکشن کا عارضہ ہوا جبکہ عارضہ قلب میں وہ ایک عرصے سے مبتلا تھے۔ جہاں ہفتے کی صبح ہسپتال ہی میں انتقال کر گئے۔

ضلع فرخ آباد میں پیدا ہونے والے خورشید عالم خان مختلف ادوار میں بھارتی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے رکن منتخب ہوتے رہے اور مجموعی طور پر پندرہ سال پارلیمان کے رکن رہے۔ وہ گوا اور کرناٹکا کے گورنر بھی رہے۔ بھارتی وزیر خارجہ ہونے کے ناطے انہیں پوری دنیا میں جانےآنے کا موقع ملتا رہا۔ وزیراعظم من موہن سنگھ نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں