بیت اللہ کے ارد گرد 'معلق مقام طواف' کے 95 فی صد انتظامات مکمل

منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے لیبرکی تعداد دوگنا کردی گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

خانہ کعبہ کے ارد گرد گول دائرے کی شکل میں خصوصی افراد، معذوروں اورعمررسیدہ لوگوں کی خاطرشروع کیے گئے'معلق مقام طواف' کا منصوبہ اپنے آخری مراحل میں ہے۔ نمازوں اور مناسک عمرہ کی ادائیگی میں خلل ڈالے بغیر منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے اور معلق طواف گاہ کی تعمیر کا قریبا پچانوے فی صد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔

'معلق مطاف' تعمیر کرنے فرم کے ذمہ دار ذریعے نے بتایا ہے کہ خصوصی اور معذور افراد کی سہولت کی خاطر شروع کیے گئے اس پراجیکٹ کا کام تقریبا مکمل ہوچکا ہے۔ پیش آئند چند ایام میں اس میں بقیہ کمی بیشی کو بھی دور کرلیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی نے منصوبے کوجلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے لیبرکی تعداد دوگنا کردی ہے۔ توقع ہے کہ آئندہ چند روز کے اندرہی تکمیل کے بعد معلق مقام طواف کو کھول دیا جائے گا۔

درایں اثناء الحرمین الشریفین کے امور کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عبدالر حمان السدیس نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ 'معلق مقام طواف' کی تیاری کے بعد فی گھنٹہ میں تقریبا ڈیڑھ ہزارمعذوراور معمرافراد طواف کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔

ڈاکٹرالسدیس کا کہنا تھا کہ معلق طواف گاہ کا منصوبہ خادم الحرمین الشریفین کی حجاج ومعتمرین کی سہولت کی خاطرشروع کیے گئے توسیعی حرم کی اسکیم کاحصہ ہے۔ بیت اللہ کے ارد گرد دائرے کی شکل میں 'معلق مقام طواف' زمین سے 13 میٹر بلند اور12 میٹر چوڑابنایا گیا ہے تاکہ حجاج اورمعتمرین کو دوران طواف میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے بتایا کہ عارضی طواف گاہ دو منزلوں پرمشتمل ہے جنہیں مختلف راستوں کے ذریعے ایک دوسرے سے مربوط کیا جائے گا۔ عارضی طواف گاہ میں داخلے کا ایک مرکزی راستہ بنایا گیا ہے جبکہ حجاج کی سہولت کے لیے کچھ ذیلی راستے اور ایک ہنگامی راستہ بھی بنایا گیا ہے۔

ادھرحرم مکی کے سیکیورٹی چیف میجرجنرل یحییٰ بن مساعد الزھرانی کا کہنا ہے کہ انہوں نے طواف کے اوقات میں حُجاج ومعتمرین کی فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات بھی مکمل کرلیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ معلق طواف کرنے والے معذورافراد کی حفاظت کو یقینی بنانے اور طواف کو بغیرکسی رکاوٹ کے جاری رکھنے کے لیے خصوصی دستے تشکیل دیے گئے ہیں جو طواف کی ادائیگی میں ہرمشکل میں حجاج کی مدد کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں