جنسی زیادتی کی شکایت کرنے والی خاتون کو معافی

مارتے کی سزا پر ناروے میں انسانی حقوق کی تنظیمیں شدید ناخوش تھیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

دبئی میں جنسی زیادتی کی شکایت کرنے والی خاتون نے کہا ہے کہ دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المتکوم نے انھیں معاف کر دیا گیا ہے اور وہ دبئی چھوڑ کر جا سکتی ہیں۔ اس سے پہلے ناروے سے تعلق رکھنے والی اس خاتون مارتے ڈیبرا دالیلو نے دبئی میں اپنے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی کے واقعے کی رپورٹ کی تو انھیں گرفتار کر کے 16 ماہ قید کی سزا دی گئی تھی۔

مارتے ڈیبرا دالیلو کی رہائی پر ناروے کے وزیرِخارجہ نے کہا کہ ’مارتے کو رہا کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مدد کرنے والے تمام لوگوں کا شکریہ۔‘

مارتے ڈیبرا دالیلو نے کہا تھا کہ وہ دبئی میں ایک بزنس دورے پر تھیں جب ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔ چوبیس سالہ خاتون نے مارچ میں ہونے والے اس واقعے کے بارے میں جب پولیس کو بتایا تو ان پر غیر ازدواجی روابط رکھنے، شراب نوشی اور جھوٹا الزام لگانے کی فردِ جرم عائد کر دی گئی۔

ڈیبرا دالیلو کا کہنا تھا کہ وہ چھ مارچ کوچند ساتھیوں کے ساتھ رات کو باہر گئی ہوئی تھیں جب ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔

جب انھوں نے یہ بات پولیس کو بتائی تو پولیس نے اُن کا پاسپورٹ اور ان کے پیسے ضبط کر لیے گئے اور چار روز بعد ان پر غیر ازدواجی روابط رکھنے، شراب نوشی اور جھوٹا الزام لگانے کی فردِ جرم عائد کر دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ جس شخص نے ان پر حملہ کیا اسے بھی غیر ازدواجی روابط رکھنے اور شراب نوشی کے جرم میں تیرہ ماہ کی سزا سنائی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں