.

فوربز میگزین کی آئرش صدر کو 'ہم جنس پرست' کہنے پر معذرت

جریدے نے مائیکل ڈی ہگنس کے بارے میں ناگوار مواد ویب سائٹ سے ہٹا دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اقتصادیات سے متعلق خبریں شائع کرنے والے رسالے "فوربز" نے آئرلینڈ کے صدر کو حال ہی میں اپنے ایک آن لائن مضمون میں بلا جواز طور پر ہم جنس پرست کہنے پر معذرت کر لی ہے۔

نیویارک میں قائم میڈیا کمپنی نے بدھ کے روز مبینہ غلط اور ناگوار مواد کو اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دیا اور اسکی جگہ اپنے قارئین سے معذرت کی ہے جو کہ بلواسطہ طور پر آئرش صدر مائیکل ڈی ہِگنس کے لیے بھی ہے۔

"فوربز" سے متعلق اشاعتی کمپنی کے مطابق میگزین صدر ہِگنس کیلئے الگ سے بھی ایک معذرت جاری کرے گا۔ چار بچوں کے والد ہِگنس کا فوری طور پر کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا۔

آئرش نژاد بلاگر ڈیوڈ موناگن نے منگل کے روز شائع ہونے والے اپنے ایک مضمون میں اپنے ہی ملک کے صدر کو ایک مسلمہ ہم جنس پرست قرار دیا تھا۔ ہِگنس جو کہ ایک شاعر ہیں، ہم جنس پرستوں حقوق کے حامی ہیں ۔ وہ 2011ء میں آئرلینڈ کے باضابطہ صدر منتخب ہوئے تھے اور انہوں نے ڈیوڈ نورس نامی ایکدوسرے صدارتی امیدوار کو ہرایا تھا۔ یاد رہے کہ ڈیوڈ نورس آئرلینڈ میں ہم جنسوں پرستوں کے حقوق کے لیے لڑنے والے سب سے مشہور لیڈر ہیں اور وہ اپنے ہم جنس پرست ہونے کو نہ چھپانے کی وجہ سے مشہور ہیں۔