چین: چار سے چھ سال کے بچے بھی انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں

''چلتے ہو تو چین کو چلیے''

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

چین کے شہروں میں رہنے والے کم سن بچوں کی زندگیوں اور معمولات کے بارے میں کی گئی ایک تازہ تحقیق کے مطابق چار سے چھ سال کی عمر کے بچوں کو انٹرنیٹ استعمال کرنا آتا ہے۔ ان کی اکثریت نے انٹرنیٹ کا استعمال گھروں میں ہی سیکھا ہے۔

بیجینگ ٹائمز کی حالیہ اشاعت کے مطابق بیجینگ سمیت دس بڑے شہروں میں کی جانے والی ایک تازہ تحقیق کے مطابق چین میں انٹرنیٹ کا استعمال تیزی سے پھیل چکا ہے۔ انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں میں وہ بچے بھی شامل ہیں جو سکول کے ابتدائی مرحلے میں ہیں اور ان کی عمر چار سے چھ سال تک ہے۔

رپورٹ کے مطابق سات سے نو سالہ بچوں میں سے 58.6 فیصد اور دس سے بارہ سال کے بچوں میں سے 77.1 فیصد بچے انٹرنیٹ استعمال کر چکے ہیں، یا کرنا جانتے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق تیرہ سے سولہ سال تک کی عمر کے 9114 بچوں میں سے 93.2 فیصد بچے انٹرنیٹ استعمال کرنا جانتے ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 57.5فیصد بچے موبائل فون استعمال کرتے ہیں جبکہ 26 فیصد ٹویٹر کے صارفین ہیں۔ چینی بچوں میں سے17.9 بچے جدید ترین ٹیبلیٹ کمپیوٹر بھی استعمال کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں