آئیے تاریخی ثقافتی شہر استنبول چلیں: ترکش ائیرلائنز کا رمضان پیکج

جی سی سی کے رکن ممالک سے سیاحوں کی ترکی آمد میں نمایاں اضافہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ترکی کی قومی فضائی کمپنی ترکش ائیرلائنز نے گذشتہ برسوں کی طرح اس رمضان میں بھی خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ممالک کے شہریوں کے لیے پرکشش رمضان پیکج کی پیش کش کررہا ہے جس کے تحت خلیجی شہریوں کو تاریخی ثقافتی شہر استنبول میں رمضان گزارنے کی دعوت دی گئی ہے۔

ترکش ائیرلائنز نے اس مہم کے تحت ابو ظہبی سے استنبول کے لیے کرایوں کا خصوصی رعایتی پیکج متعارف کرایا ہے۔ ترکی خلیجی ممالک سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی اہم سیاحتی منزل ہے اور ہر سال ہزاروں کی تعداد میں خلیجی سیاح ترکی جاتے ہیں۔ خاص طور پر رمضان میں بھی ان کی ایک بڑی تعداد استنبول اور دوسرے شہروں کا رُخ کرتی ہے۔

دبئی میں متعین ترکی کے ثقافتی اور اطلاعاتی اتاشی سیدات گونل اوغلو کا کہنا ہے کہ ''حلال سیاحت کے فروغ کے لیے بہت کوششیں کی جارہی ہیں۔ ترکی اور مشرق وسطیٰ کی مذہبی اور ثقافتی جڑیں ایک ہیں اور اسی وجہ جی سی سی سے تعلق رکھنے والی سیاحوں کی بڑی تعداد کی ترکی آمد متوقع ہے''۔

ترکی کی وزارت ثقافت اور سیاحت کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ سال متحدہ عرب امارات سے ترکی جانے والے سیاحوں کی تعداد میں اس سے پیوستہ سال کے مقابلے میں 84.34 فی صد اضافہ ہوا تھا۔ بحرین کے سیاحوں کی شرح میں 107.81 فی صد، کویت کے سیاحوں کی شرح میں 104.32 فی صد اور قطر سے ترکی کا سیاحتی سفر کرنے والوں کی شرح میں 101.0 فی صد اضافہ ہوا تھا۔ اس رمضان میں اس سے بھی زیادہ تعداد میں خلیجی سیاحوں کی استنبول اور دوسرے شہریوں میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں