یمن سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سعودی سیکیورٹی اہلکار زخمی

کارروائی میں تین سعودی شہری گرفتار، اسلحہ برآمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے علاقے سے مسلح افراد کے غیر قانونی طور پر یمن داخلے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سعودی بارڈر فورس کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے تین دراندازوں کو حراست میں لے کران کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی ضبط کیا ہے۔ تینوں دراندازی سعودی شہری بتائے جاتے ہیں.

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق مملکت کے جنوب میں یمن کی سرحد پر بارڈر فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ اس وقت ہوا جب مسلح افراد غیر قانونی طریقے سے سرحد عبور کرکے یمن داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق بارڈر فورس کی ایک گشتی پارٹی نے غیر قانونی طریقے سے سرحد پار جانے والی ایک مشتبہ کار کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم کار میں سوار حملہ آوروں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائر کھول دیا۔ فائرنگ کی زد میں آ کر ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا۔ پولیس نے کار میں سوار تین افراد کو حراست میں لے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔ حکام نے گرفتار ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم اتنا بتایا ہے کہ مشتبہ افراد کے قبضے سے متعدد رائفلز اور دو سو سے زائد ان کی گولیاں قبضے میں لی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ یمن اورسعودی عرب کےدرمیان سرحد طویل عرصے سے کشیدگی کا مرکز چلی آ ہی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان القاعدہ کے جنگجوؤں اور دیگرانتہا پسند تنظیموں کے ارکان کی سرحد کے آر پار دراندازی روکنے کے لیے بارڈر پرسعودی عرب کی جانب سے دیوار بھی تعمیر کی گئی ہے تاہم سرحدی دراندازی کا سلسلہ اب بھی کسی نہ شکل میں جاری رہتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں