.

لیبیا: بن غازی میں سوٹ کیس بم دھماکے، 13 افراد زخمی

وزارت انصاف اور اس کے نزدیک واقع عمارتوں کو دھماکوں سے شدید نقصان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لیبیا کے دوسرے بڑے شہر بن غازی میں ایک عدالت کے نزدیک دو بم دھماکوں میں تیرہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

بن غازی کی سکیورٹی سروسز کے ترجمان محمد حجازی نے بتایا ہے کہ دوسوٹ کیسوں میں رکھے بموں کے پھٹنے کے نتیجے میں دھماکے ہوئے تھے۔ایک اور سکیورٹی ذریعے کے مطابق شہر میں وزارت انصاف کے نزدیک ایک اور بم دھماکا ہوا ہے۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ شہر کے شمالی حصے میں واقع عدالت میں ایک زوردار دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں نزدیکی عمارتوں کی بعض بالکونیاں تباہ ہوگئی ہیں۔

بن غازی سے العربیہ کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ بم دھماکے سے وزارت کی عمارت اور اس کے نزدیک واقع رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور اس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

نمائندے نے بتایا کہ بن غازی میں ان بم دھماکوں کے ردعمل میں شہریوں نے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔وہ حکومت کے علاوہ اخوان المسلمون کے خلاف بھی نعرے بازی کررہے تھے۔بن غازی میں یہ بم دھماکے شہر کی ایک جیل میں بلووں کے بعد ایک ہزار سے زیادہ قیدیوں کے فرار کے ایک روز بعد ہوئے ہیں۔