.

'کنافہ' ماہ صیام میں گوگل پر سب سے زیادہ تلاش کیا جانے والا لفظ

"10 منٹ پیسٹری" اور کھجور بھی بکثرت تلاش کیے جانے والے آئٹمز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

آن لائن معلومات تک رسائی فراہم کرنے والی بین الاقوامی شہرت یافتہ کمپنی "گوگل" نے ماہ صیام کے دوعشرے مکمل ہونے پرایک رپورٹ میں عرب اقوام میں مقبول عام اُن ڈشزاور فلموں کے بارے میں بتایا ہے جنہیں "گوگل" پر پچھلے دوعشروں میں سب سے زیادہ تلاش گیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ "گوگل" کمپنی نے رمضان المبارک کے آغاز میں سرچ انجن پر ماہ صیام کےحوالے سے ایک خصوصی گوشہ قائم کیا تھا، جس میں ماہ صیام کے دوران روزہ داروں کے لیے اہم معلومات کے ساتھ عالم اسلام کی مقبول ڈشز کی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب، مصر، شام اور فلسطین سمیت کئی دوسرے عرب ملکوں میں ماہ صیام میں کئی ڈشز اور مٹھائیاں بہت زیادہ پسند کی جاتی ہیں۔ گوگل کے "رمضان المبارک" صفحے پر"الکنافہ" نامی مٹھائی اب تک کےایام میں سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی ڈش قرار پائی ہے۔ اس کے علاوہ "لقیمات"، "دس منٹ پیسٹری" اور کھجورکی مختلف اقسام سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے آئٹمز ہیں۔

کنافہ اور دس منٹ پیسٹری ملتی جُلتی ڈشز ہیں جن کی تیاری میں میدہ، انڈے، کوکنگ آئل، چینی اور مصالحہ جات استعمال ہوتے ہیں۔ کسی زمانے میں یہ ڈشز صرف ملک شام اورفلسطین میں زیادہ مقبول تھیں لیکن اب انہیں عالمی شہرت حاصل ہے اور مختلف طریقوں سے انہیں تیار کیا جاتا ہے۔ گوگل کے ذریعے نہ صرف ان ڈشزکو تلاش کیا گیا بلکہ ان کی تیاری اور اجزاء کے بارے میں بکثرت سوالات پوچھے گئے ہیں۔

رمضان صفحے پر عرب ممالک میں مقبول ڈشز کے ساتھ ساتھ کئی فلموں کو بھی بڑے پیمانےپر پذیرائی ملی ہے۔ ایام رمضان میں "حکایت زندگی"، "دوشیزائیں" اور "فرضی نام" جیسی فلموں کو سب سے زیادہ "کلک" کیا گیا۔ گوگل کے صفحے پر چارعرب ملکوں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، مصر اور مراکش کے الگ الگ گروپس کےعلاوہ عجمی ملکوں سنگاپور، ملائیشیا اور انڈونیشیا میں مسلمانوں کی دلچسپیوں کا بھی جائزہ لیا ہے۔