.

قطری 'دیار' کی برطانیہ میں مہنگی ترین زمین کی خریداری

200 ملین ڈالر کے عوض روسی شہری نے ہائیڈ پارک ون میں فلیٹ خرید لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

قطر کی ملکیتی 'دیار' نامی ریئل اسٹیٹ کمپنی کا دنیا میں ایک معتبر نام ہے۔ کمپنی نے حال ہی میں برطانیہ میں اپنے ایک منصوبے کے لئے برطانیہ میں سب سے زیادہ مہنگی زمین خریدنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

وسطی لندن میں گذشتہ بیس برسوں سے جائیداد کی خرید و فروخت کرنے والی اوورسیز لنک انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر جنرل مصطفی موسوی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ قطری کمپنی 'دیار' نے نائٹس بریج کے علاقے میں ہائیڈ پارک 1 بلڈنگ میں نو ہزار ڈالر فی مربع فٹ کے حساب سے برطانیہ میں رہائشی پلاٹ کے لئے مہنگی ترین زمین خریدی ہے۔

مسٹر موسوی نے بتایا کہ ہائیڈ پارک ون میں ایک بیڈ روم اپارٹمنٹ کی قمیت پانچ ملین آسٹریلوی پاؤنڈز بنتی ہے۔ روس کے ارب پتی شہری نے اس منصوبے میں فلیٹ 200 ملین ڈالر کے عوض خریدا ہے۔ مصطفی موسوی نے بتایا کہ دنیا کے ارب پتی افراد ہائیڈ پارک ون میں فلیٹس خرید رہے ہیں، جہاں پراپرٹی کی قیمت ریکارڈ حد تک بڑھنے کا امکان ہے۔

مسٹر موسوی نے بتایا کہ دارلحکومت لندن میں پراپرٹی کی قمیت میں دوگنا اضافہ ہو رہا ہے۔ ان علاقوں میں جائیداد خریدنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ یہاں پراپرٹی کی مانگ بہت زیادہ ہے جبکہ لندن کے شمالی علاقوں، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں پراپرٹی کی قمیتوں میں کمی واقع ہو رہی ہے۔

جائیداد کی خرید و فروخت میں مڈل مین کا کردار ادا کرنے والے ڈیلر ابو امیر نے بتایا کہ لندن میں ایک برس کے دوران پراپرٹی کی قمیت میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ "وسطی لندن کے نائٹ بریج اور مے فیئر کے علاقوں میں قطری کمپنی دیار مہنگے ترین منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

یاد رہے قطر کی دیار کمپنی برطانیہ اور براعظم یورپ کے مختلف علاقوں میں متعدد شاندار منصوبوں پر کام کر رہی ہے، تاہم برطانیہ میں کمپنی کی کاروباری سرگرمیاں سب سے زیادہ ہیں کیونکہ یہاں انہیں دنیا کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے متمول کلائنٹس بہ آسانی مل جاتے ہیں۔