معذور افراد کے لیے بیت اللہ کا معلق آہنی مطاف کھول دیا گیا

1200 دستی جبکہ 110 الیکٹرک وہیل چیئرزکی مفت فراہمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام میں معذور اور بزرگ حجاج ومعتمرین کے طواف کے لیے حال ہی میں تیار ہونے والا آہنی طواف کھول دیا گیا ہے۔ معلق مطاف میں معذور اور خصوصی توجہ کے مستحق معتمرین کے لیے رضاکاروں کی مدد سے چلنے والی بارہ سو دستی وہیل چیئرز جبکہ ایک سو دس الیکٹرک وہیل چیئرز فراہم کی گئی ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق بیت اللہ شریف کے ارد گرد دائرے کی شکل میں کئی میٹر چوڑا یہ مقام طواف ایسے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے جو پیروں پر چلنے کی سکت نہیں رکھتے ہیں۔ اس سہولت سے عمر رسیدہ افراد، پاؤں سے معذور اور چھوٹے بچے طواف کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔

حرمین شریفین کی انتظامیہ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ معذور افراد کے لیے تیار کیے گئے مطاف میں صحت مند اور تندرست افراد رش پیدا کرنے سے گریز کریں۔ کسی معذور یا بزرگ حاجی اور معتمر کے ساتھ ایک سے زیادہ افراد نہ آئیں۔ حکومت کی جانب سے فرادہم کردہ وہیل چیئر کو چلانے کے لیے صرف ایک شخص کافی ہے۔

فضاء میں معلق مقام طواف تک پہنچنے کے لیے 10 مقامات سے راستے فراہم کیے گئے ہیں تاکہ زائرین کی آمد ورفت میں کوئی خلل پیدا نہ ہو۔ معلق آہنی طواف گاہ کھولے جانے کے بعد عمرہ رسیدہ افراد اور معذوروں کے لیے مرکزی مطاف میں داخلہ بند اور متحرک کرسیوں کے استعمال کی اجازت ختم کر دی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں