.

ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلامی سمارٹ فون متعارف کرائیں گے

پیس موبائل سمارٹ فون اسلامی معلومات کا بھی خزانہ ہو گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

معروف اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پیس سمارٹ فون کے نام سے جدید ترین عالمی معیار کے مطابق موبائل فون متعارف کرانے ک تیاری مکمل کر لی ہے۔ امکانی طور پر دیگر تمام خصوصات کے ساتھ ہر قسم کی اسلامی معلومات کا حامل یہ فون آئندہ چند دنیوں کے لیے صارفین کیلیے دستیاب ہو گا۔

پیس نامی سمارٹ فون ڈاکٹر ذاکر نائیک کی سوچ کا عکاس ہے جو ان کی ہدایات کی روشنی میں عام شہری کو اسلام اور دوسرے ادیان کے بارے میں نہ صرف بنیادی معلومات فراہم کرنے کا ذریعہ ہو گا بلکہ ذہنوں میں نت نئے پیدا ہونے والے سوالات اور اشکالات کا جواب بھی سمارٹ فون سے بہ آسانی دستیاب ہو گا۔ پیس سمارٹ فون تیار کرنے والے ذمہ دار اشخاص کے مطابق پیس سمارٹ فون گاوں کی طرح سمٹے ہوئے وسیع انسانی معاشرے میں مکمل شعور اور آگاہی کے ساتھ رہنے میں مددگار ثابت ہو گا۔

اگر کوئی صارف موبائل فون کی جدید سہولتوں کے ساتھ اللہ کے آخری دین اور قدیم ادیان کا تقابل کرنا چاہے گا تو ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تقاریر اور فکری نشستیں اس سمارٹ فون کی ایک کلک پر دستیاب ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اضافی معلومات اور خصوصیات کے باوجود اپنی بنیادی سہولیات،سائز اور فیچرز کے اعتبار سےمعاصر موبائل سمارٹ فون سے ہر شعبے میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت کا حامل ہو گا۔دنیا بھر کے ہزاروں نوجوان اور خواتین خصوصا یورپ اور مشرق وسطی سے تعلق رکھنے والے اس سمارٹ فون کو آن لائن خریداری کر چکے ہیں۔ فون کی اشتہاری مہم کے مطابق اس فون کا مقصد اسلامی اخلاقیات کو روزمرہ زندگی کا حصہ بنانا ہے۔