دبئی: بھارتی دھوتی میٹرو پر سفر میں رکاوٹ بن گئی

دھوتی ساتر ہے، واقعے کی تحقیقات کرائی جائیں: مادھو متی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

دبئی پولیس نے دھوتی پہن کر شہر کی جدید ترین بغیر ڈرائیور ٹرین پر سفر کے خواہشمند بھارتی شہری کو میٹرو پر سوار ہونے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق سڑسٹھ سالہ بھارتی شہری وزٹ ویزے پر ان دنوں دبئی آیا ہوا ہے اور وہ یہاں بھی بھارت کا روائتی لباس دھوتی ہی زیب تن کرتا ہے۔ گزشتہ رو زوہ اتصالات کے میٹرو بس سٹیشن میں داخل ہونے لگا تو اسے پولیس نے میٹرو سٹیشن میں داخلے سے بظاہر محض اس وجہ روک دیا کہ وہ ہندوستان کا روائتی لباس دھوتی باندھے ہوئے ہے۔

بھارتی شہری کی بیٹی مادھو متی کا کہنا ہے ''میں نے پولیس اہکار سے کہا ہمیں میٹرو پر سفرکی اجازت دی جائے، لیکن اہلکار نے ایک نہ سنی، یہ بلاشبہ پریشان کن بات تھی جس کی وجہ سے میرے پتا جی بھی کافی دباؤ محسوس کر رہے تھے۔ '' مادھو متی نے کہا ''میں نے پوری طرح سمجھانے کی کوشش کی دھوتی بھارتیوں کا روائتی پہناوا ہے اور یہ ساتر ہے۔ اس سے پہلے بھی مرے پتا جی کو دبئی میٹرو پر سفر کرتے رہے ہیں اور انہیں کبھی نہیں روکا گیا ۔''

دوسری جانب دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی [آر ٹی اے] کا کہنا ہے کہ میٹرو پر سفر کرنے کے لیے کوئی'' ڈریس کوڈ '' طے نہیں کیا گیا ہے۔ اس لیے بھارتی دھوتی کے ساتھ جو ہوا ہے حیران کن ہے۔ یہ پولیس اہلکار کا ذاتی فیصلہ تھا جس کی تحقیقات کی جائیں گی۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے مادھومتی نے ایک باضابطہ درخواست بھی دے دی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں