طیب ایردوآن کی ہم وطن خواتین سے زیادہ بچے پیدا کرنے کی اپیل

'اسقاط حمل جیسے طریقے ملکی ترقی رکوانے کا خفیہ منصوبہ ہیں '

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ترک وزیر اعظم رجب طیب ایردوآن نے ہم وطن خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ہاں کم سے کم تین بچوں کی ولادت ہونی چاہئے۔

ترک چینل 'این ٹی وی' کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'جن ترک ماوں نے حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کو ووٹ دیا ہے وہ ٹھیک ٹھیک اپنے بچوں کی تعداد میں اضافہ کریں۔

مسٹر ایردوآن نے کہا کہ بطور صدر میں یہ کہنے میں حق بجانب ہوں کہ خواتین کا کم سے کم تین بچوں کو جنم دینا مفید ہے۔" "اگر روس کے صدر ولادی میر پوتین اپنے ملک میں خواتین کو تین یا تین سے زیادہ بچے پیدا کرنے کی اپیل کر سکتے ہیں تو میں ترکی میں ایسی بات کیوں نہیں کر سکتا۔"

اپنے انٹرویو میں ترک وزیر اعظم نے بچوں کے باپ پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے عیال کی مالی ضروریات پورا کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کریں۔

یاد رہے کہ ترک وزیر اعظم اس سے قبل اپنے ملک اسقاط حمل کے خلاف دھواں دار تقریر کرتے ہوئے اسے ملک کی ترقی رکوانے کا 'خفیہ منصوبہ' قرار دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیملی پلاننگ کے تمام حربوں کا بھی مقصد ہے۔ ترک وزیر اعظم نے افزائش نسل کی شرح میں اضافے کی کال کوئی پہلی مرتبہ نہیں دی، وہ ماضی میں بھی ایسی کئی اپیلیں کر چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں