.

امریکی شہریت چھوڑنے کے رجحان میں چھ گنا اضافہ

جائیداد کے قوانین مزید سخت کیے جانے کی تیاری وجہ بن گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دنیا بھر کے لوگوں کے لیے برسوں کشش کا باعث رہنے والی امریک شہریت سے اب دل بھرنے لگا ہے ۔ رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران امریکی شہریت چھوڑنے والوں کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں چھ گنا بڑھ گئی ہے۔

امریکی شہریت میں دیگر ممالک کی شہریت کے حامل لوگوں میں اس بیزاری پر مبنی رجحان کی وجہ یہ بتائی جا رہی کہ امریکی حکومت پنے ہاں جائیداد سے متعلق قوانین اور قواعد کو مزید سخت کرنے کا منصوبہ بنانا چاہتی ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ‘ تنظیم برائے معاشی تعاون و ترقی کے 34 اراکین میں سے وہ واحد ملک ہے جس کے شہریوں سے اس بات کا لحاظ کئے بغیر ٹیکس وصول کئے جاتے ہیں کہ وہ امریکہ یا کسی دوسرے ملک میں رہتے ہیں ۔

علاوہ ازیں پچھلے چند برسوں سے واشنگٹن انتظامیہ بجٹ کے خسارے سے نمٹنے کے لیے ٹیکس چوری کی کوششوں کا سخت مقابلہ کر رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق غیرممالک میں رہنے والے لاکھوں امریکی شہری امریکہ کی شہریت چھوڑنے کے امکان پر غور کر رہے۔