.

شہزادہ چارلس کی 65 ویں سالگرہ پر مالدار بھارتی جوڑا شاہانہ تقریب منعقد کرے گا

بکنگھم پیلس میں متوقع تقریب کی تیاریاں شروع، ملکہ نے ابھی شرکت کنفرم نہیں کی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانیہ میں مقیم ارب پتی بھارتی جوڑا ولی عہد شہزادہ چارلس کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار اور شاہانہ پارٹی کی تیاری کر رہا ہے۔ اس شاہانہ سالگرہ کے اخراجات معروف کاروباری بھارتی جوڑا وندرولا اور اہلیہ پریا وندرولا برداشت کریں گے۔

برطانوی ولی عہد پرنس چارلس کی شایان شان سالگرہ کا انعقاد تاریخی شاہی محل ''بکنگھم پیلس'' میں ہو گا، جس میں مہمانوں کے خیر مقدم کے طور پر مہنگی ترین شمپئن سے تواضع کی جائے گی۔ بعد ازاں پر تکلف عشائیے کا اہتمام میں ہو گا، ساتھ ساتھ آرکیسٹرا طربیہ دھنیں فضاوں میں بکھیرے گا۔ اس شاہی سالگرہ پر ہزاروں پونڈ خرچ کیے جا رہے ہیں۔

بکنگھم پیلس کے ترجمان نے بتایا کہ اس شاندار پارٹی کا اہتمام پرنس چارلس کی سالگرہ کے ایک ہفتے بعد 21 نومبر کو کیا جائے گا ۔ یہ ایک نجی تقریب ہو گی لہذا اس پر کسی قسم کے تبصرے سے گریز کیا جا رہا ہے۔

موسیقی کے حوالے سے باذوق پرنس چارلس نے اپنی سالگرہ کے موقع پر معروف آرکیسٹرا کا انتخاب کیا ہے تا کہ سالگرہ کی شام کی موسیقی ان کی اور ان کے مہمانوں کی سماعتوں میں رس گھولتی رہے۔ میوزیکل سیٹ کا مرکز و محور جرمن کمپورز وگنیر ہوں گے جن کی 200 ویں سالگرہ پوری دنیا جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہو گی۔

برطانیہ کے اعلی حلقوں میں ارب پتی وندرویلا ایک معروف کاروباری شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ پریا انڈیا کی سب سے بڑی رئیل اسٹیٹ گروپ "حیرکو" کی چئیرپرسن اور بانی کے طور پر اپنے آپ کو منوا چکی ہیں۔

یہ انڈین جوڑا وسطی لندن کے متمول ہالینڈ پارک کے علاقے میں رہائش پذیر ہے جو کہ وندروالا فاونڈیشن کے مختلف فلاحی منصوبوں کے ساتھ منسلک ہے۔ انہیں برطانیہ کے شاہی حلقوں میں چیریٹی ایلیفنٹ فیملی کے طور پر بھی جانا جاتا ہے ۔ واضح رہے کہ مذکورہ بالا فاونڈیشن کی بنیاد مارک شانڈ نے رکھی تھی جو کہ بنیادپرست ہونے کے ساتھ ساتھ کمیلا پارکر بولز کے بھائی تھے۔

وندرولا فاونڈیشن کے ترجمان واضح کیا کہ ارکیسٹرا اس اعتماد کے ذریعے باذوق فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور انہیں رفاحی کاموں کے ساتھ جوڑتا ہے۔

نومبر میں تقریب کی خصوصی سیاہ ٹائی شام میں ممتاز برٹش انڈین کمیونٹی کے ارکان ڈیوک اور ڈیچز آف کانول کے دوستوں کے علاوہ 250 اعلی مرتبے کے مہمانوں کو دعوت دی جا رہی ہے۔

ملکہ الزبتھ نے اپنے محل کو اس شاندار پارٹی کےلیے استعمال کرنے کی اجازت دیدی ہے مگر ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ آیا وہ خود بھی اپنے بیٹے کی سالگرہ کی خوشی میں اس تقریب کا حصہ ہوں گی یا نہیں؟