.

مصری بے امنی کے باعث 'فاسٹ اینڈ فیورس' کی ابتدائی شوٹنگ دبئی منتقل

ہالی ووڈ فلم انڈسٹری دبئی میں بھی فلمیں عکس بند کرے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی ہالی ووڈ فلم انڈسٹری کی فلموں کی شوٹنگ اب دبئی اور متحدہ عرب امارات میں بھی ہوا کرے گی۔ پہلی فلم جس کی ابتدائی شوٹنگ مصر میں ہونا تھی مصر میں بے امنی کے باعث اب اس کی ابتدائی شوٹنگ بھی دبئی میں ہو گی۔ ''فاسٹ اینڈ فیوریس سیونتھ'' کے لیے دبئی آنے والے اداکاروں اور اداکاراوں کی ٹیم نے بھی دبئی کو شوٹنگ کے لیے موزوں قرار دیا ہے۔

ہالی ووڈ فلم انڈسٹری کو دبئی اور ابو ظہبی کی طرف متوجہ کرنے کی کوششیں کامیاب ہوتی نظر آ رہی ہیں۔ ستمبر 2012 میں اس مقصد کے لیے یہاں بنائی جانےوالی فلموں پر 30 فیصد ''رعایت'' کا اعلان کیا گیا تھا، اب ایک سال کے انتظار کے بعد ہالی ووڈ کی پہلی فلم کی شوٹنگ ماہ ستمبر سے شروع ہونے والی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل ایک فلمساز کمپنی نے شوٹنگ کے لیے مصر اور دبئی کا انتخاب کیا، اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز مصر میں ہونا تھا لیکن مصر کے بد تر حالات نے فلم کی وہاں شوٹنگ ہونے کا امکان ختم کر دیا ہے۔ ابوظہبی کی میڈیا انڈسٹری کے اہم ذمہ دار نور الکعبی کے مطابق متعلقہ فلم کمپنی اب متحدہ عرب امارات اور بالخصوص ابوظہبی کو اس مقصد کے لیے ترجیح دے رہی ہے۔

نورالکعبی نے بتایا کہ فلم کے ''کریو'' نے دبئی جا کر عکس بندی کی بعض جگہوں کا جائزہ لیا ہے۔ ان کے بقول'' فاسٹ اینڈ فیوریس'' کی تیاری آنے والی لاگت پراسے تیس فیصد''رعایت''بھی ملے گا۔ واضح رہے اس فلم کی ہدایات ملائیشین نژاد آسٹریلوی جیمز وان دیں گے۔

دوسری جانب دبئی فلم اینڈ ٹی وی کمیشن کے چیئیرمین جمال الشریف کا کہنا کہ ''ابھی ہمیں ایسی باضابطہ اطلاع نہیں ہے کہ ہالی ووڈ کی کمپنی یہاں شوٹنگ کرنے جا رہی ہے۔'' فلم کمپنی اس میں'' ایکسٹراز'' دبئی اور ٹوکیو سے لئے جانے کا فیصلہ ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس فلم کا کچھ حصہ ٹوکیو میں فلمایا جا ئے گا۔