یورپ کے برق رفتار ریلوے نظام پر القاعدہ حملوں کی منصوبہ بندی

جرمن اخبار 'بلڈ' کا حالیہ اشاعت میں انکشاف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکا کی "نیشنل سکیورٹی ایجنسی" کے حوالے سے انکشاف سامنے آیا ہے کہ القاعدہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے یورپ کے ریلوے کے نظام پر تفصیلی کانفرنس کال کے دوران بات چیت کی ہے۔ امریکی ادارے نے القاعدہ عہدے داروں کی ایک ایسی مشکوک کانفرنس کال پکڑی ہے جس کا مرکزی موضوع صرف مغربی ممالک کا ریل کا جدید اور تیز ترین نظام تھا۔

جرمنی کے معروف روزنامہ "بلڈ" نے اس تازہ امریکی خفیہ رپورٹ کا انکشاف اپنی پیر کی اشاعت میں کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق انتہا پسند جنگجو تنظیم القاعدہ یورپ کے تیز رفتار ریلوے نظام پر حملے کرنے کی منصوبہ بندی میں مصروف ہے۔

یورپ میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مذکورہ روزنامے کے مطابق ان حملوں میں ریل ٹریک اور ٹرینوں کے علاوہ زیر زمین ریل نظام اور ریل ٹریکس بھی خصوصی ہدف ہوں گے۔ خدشہ ہے کہ زیر زمین ریل سسٹم میں دھماکہ خیز مواد نصب کر کے ریل کی پٹڑی، بجلی کی تاروں اورآلات کو ناکارہ بنایا جائے گا۔

اخبار کے مطابق اس امریکی انکشاف کے بعد جرمنی میں حکام نے حالات کا مردانہ وار مقابلہ کرنے کیلئے اپنے ریل نظام کی حفاظت کے لیے سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس افسروں کو تعینات کر دیا ہے۔

یاد رہے ایمن الظواہری اور القاعدہ کے باقی جنگجو گروپوں کی طرف سے ممکنہ خطرات کے باعث گذشتہ ماہ سے ہی جرمن سکیورٹی اداروں نے اپنے آپ کو انتہائی چوکس کر رکھا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں