.

میچ کے دوران فٹبال براہ راست خاتون جرنلسٹ کے منہ پر آ لگا

میدان جنگ کی طرح کھیل کا میدان بھی صحافیوں کے لئے پرخطر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ٹیلی ویژن کے نامہ نگاروں کو اپنی پیشہ وارانہ زندگی میں بعض اوقات خطرناک مراحل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ان میں سب سے زیادہ خطرناک مرحلہ جنگ کی کوریج ہوتا ہے، جس میں جان جانے کا خطرہ بھی دامن گیر رہتا ہے، تاہم فی زمانہ میدان جنگ ہی نہیں بلکہ کھیل کے میدان سے کوریج بھی جان جوکھوں کا کام بنتا جا رہی ہے۔

ایسا ہی ایک معاملہ معاصر فاکس نیوز کے سپورٹس چینل کی نمائندہ کے ساتھ اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران اس وقت پیش آیا جب وہ رگبی میچ کی کوریج کر رہی تھیں۔ انہوں نے معروف کھلاڑی کی تھرو کی تعریف کرتے ہوئے اسے زوردار قرار دیا ہی تھا کہ اگلے لمحے اسی فٹبالر کی تھرو کی وجہ سے پھینکی گئی رگبی گیند سیدھی خاتون نمائندہ کے منہ پر آ لگی۔

چارلز نے اس غیر معمولی صورتحال پر فاکس نیوز کے سپورٹس چینل کی نمائندہ پام سے معذرت کی، تاہم سپورٹس جرنلسٹ خاتون سے سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چالز کو گلے لگا کر ان کی خجالت کم کرنے کی کوشش کی، جسے لاکھوں افراد نے ٹی وی سکرینز پر براہ راست دیکھا۔