.

شام کیمیائی معائنہ کاروں سے تعاون کرے، روس ۔ امریکا اتفاق

باغی بھی اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کو محفوظ راستہ دیں: روس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

روس نے شام پر زور دیا ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کے معائنے کے لیے آنے والے اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں سے تعاون کرے۔

اس امر کا اظہار روسی وزیر خارجہ سرگی لاوروف نے اپنے امریکی ہم منصب جان کیری کے ساتھ جمعہ کے روز ٹیلی فون پر شام کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کے بعد کیا ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ شام پر کیمیائی ہتھیاروں کے حوالے سے لگنے والے الزام کے باعث معروضیت پسندی کے ساتھ تحقیقات کی جائیں۔

عالمی سطح پر شام کے سب سے طاقتور ترین اتحادی روس نے شام کی باغی طاقتوں پر بھی زور دیا کہ انہیں بھی اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کو محفوظ راستہ دینا چاہیے۔

واضح رہے اس سے پہلے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا یہ موقف سامنے آ چکا ہے کہ ''کسی بھی جگہ پر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال، خواہ وہ کسی بھی جانب سے ہو، کسی بھی طرح کے حالات کے سبب ہو عالمی قوانین کے خلاف ہے۔''