.

ہندومت : گیارہ جلدوں پر مشتمل انسکلوپیڈیا کی رونمائی

تاریخی و سماجی تصورات اجاگر کرنے کیلیے سات سو تخیلاتی خاکے شامل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ہندو مت کا صدیوں کا ورثہ ایک ہزار دانشوروں اور ہندوازم کے ماہرین کی کوششوں کے نتیجے میں گیارہ جلدوں پر مشتمل انسائیکلو پیڈیا میں منتقل ہو گیا ہے۔ انسائکلو پیڈیا میں ہندو مت کی تاریخ، فن، رقص و موسیقی، رسوم رواج، تعمیرات، مذہبی وسماجی تصورات اور معاشی رجحانات کو تقریبا سات ہزار صفحات میں سمویا گیا ہے ۔ ہندو مت کے تصورات اور قدیم کہانیوں کو سات سوصفحات پر مشتمل تخیلاتی خاکوں اور تصاویر کے رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔

انڈین ہیریٹیج ریسرچ فاونڈیشن کے زیر اہتمام مرتب کیے جانے والے اس انسائیکلو پیڈیا کی یونیورسٹی آف سودرن کیلیفورنیا میں تقریب رونمائی ہوئی تو امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنرنکی ہالے کے علاوہ اٹلانٹا میں بھارتی قونصل جنرل اجیت کمار، بھارت میں بڑھی ہوئی کرپشن کے خلاف طویل بھوک ہڑتال کرنےوالی شخصیت انا ہزارے اور مقامی ہندو دانشوروں اور طلبہ و طالبات بھی موجود تھے۔

یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر ہیریس پستید س نے اس غیر معمولی تقریب کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا اور کہا ''یہ انسائیکلو پیڈیا کا امریکی ایڈیشن دانشوروں اور ماہرین کی انتھک کوششوں کا حاصل ہے۔''

اس سے پہلے 2010 میں تبت سے تعلق رکھنے والے دلائی لامہ نے اسی حوالے سے انڈین ایڈیشن متعارف کرایا تھا۔ جو دنیا میں ایک ارب کی تعداد میں موجود ہندو مت کو ماننے والوں کے لیے ایک اہم دستاویز ہے۔

انسائیکلو پیڈیا کے اس امریکی ایڈیشن میں ہندو مت کو سمجھنے اور اس کی دیو مالائی کہانیوں کے پس منظر سے آگاہی کے لیے سات ہزار مضامین شامل اشاعت کیے گئے ہیں۔

ایک سو کروڑ ہندو جو شودرجن کا کم تر درجے کے شہری ہونے کو ہندومت کی سند حاصل ہے اوران کا تناسب تقریبا سولہ فیصد ہے اورمجموعی ہندو آبادی کے تقریبا چار فیصد حکمران طبقے برہمنوں کے حوالے سے بھی ابواب شامل کیے گئے ہیں۔ واضح رہے شودروں کو چھونے سے یا شودروں کے دیگر ہندووں کوچھونے سے ہندومت کے مطابق برہمن بھرشٹ یعنی ناپاک ہو جاتے ہیں.

پہلے مرحلے پر اس انسائیکلو پیڈیا کی طباعت تین ہزاع کی تعداد میں کی گئی ہے ۔ جس کے بارے میں تقریب کے شرکاء نے غیر معمولی دلچسپی ظاہر کی ہے۔