شام حملہ : ردعمل کے خوف سے اسرائیل کے دفاعی میزائل نصب

حملہ ہوا تو پوری طاقت سے جواب دیں گے، نیتن یاہو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیل نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے شام پر امکانی حملے کے پیش نظر اپنا میزائل دفاعی سسٹم الرٹ کر دیا ہے۔ اسرائیل نے یہ فیصلہ امریکی حملے کے جواب میں شام کی جانب سے رد عمل میں اسرائیل کو میزائلوں سے نشانہ بنائے جانے کے خدشے کے پیش نظر کیا ہے۔ اس امر کا اعلان اسرائیلی فوج کے ریڈیو کے ذریعے سامنے آیا ہے ۔

اسرائیلی فوج نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اپنے میزائل دفاعی نظام کی تنصیب کے بارے میں تفصیلات جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ البتہ یہ معلوم ہوا ہے کہ فضائی حفاظت کے لیے قائم دفاعی کور نے شارٹ رینج دفاعی میزائل آئرن ڈوم، درمیانے فاصلے پر مار کرنے والے پیٹریاٹ میزائل اور طویل فاصلے پر مار کرنے والے ایرو ٹو میزائلوں کی تنصیب کرلی گئی ہے۔

اس سے پہلے مبینہ طور پر شام یہ اشارہ دے چکا ہے کہ اگر اس پر حملہ ہوا تو وہ اپنے پرانے دشمن اسرائیل پر حملہ کرے گا۔ واضح رہے کہ اسرائیل شام کی اتحادی تنظیم حزب اللہ کے راکٹوں سے پہلے ہی پریشان ہے۔

درپیش صورتحال میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر حملہ ہوا تو اسرائیل ہر حملے کا پوری طاقت سے جواب دے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں