پاپائے روم کی اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور ملکہ رانیا سے نجی ملاقات

ویٹی کن پروٹوکول میں تبدیلی، شاہ اور ملکہ سے ایک ہی وقت میں گفتگو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور ان کی ملکہ رانیا سے اکٹھے نجی ملاقات کی ہے۔

یہ ملاقات ویٹی کن کے پروٹوکول میں تبدیلی کی بھی مظہر بن گئی ہے کیونکہ ماضی میں پاپائے روم بالعموم حکمرانوں سے پہلے ملاقات کرتے رہے ہیں اور اس کے بعد وہ ان کی اہلیہ یا وفد کے دوسرے ارکان سے گفتگو کرتے رہے ہیں۔

پوپ فرانسیس نے اپنے محل میں پہنچنے پر انگریزی میں شاہ عبداللہ دوم اور ان کی اہلیہ کا خیرمقدم کیا اور بیس منٹ تک انھیں ملاقات کا شرف بخشا۔ملکہ رانیا نے اسے اپنے لیے ایک بڑا اعزاز قراردیا ہے۔

شاہ عبداللہ دوم نے پوپ فرانسیس سے نجی بات چیت کے بعد ویٹی کن کے سرکردہ سفیروں سے تبادلہ خیال کیا ہے۔ پاپائے روم اردن کے پڑوسی ملک شام میں جاری خانہ جنگی میں بے گھر ہوکر مہاجرت پر مجبور ہونے والے لاکھوں افراد کے بارے میں بہت فکرمند ہیں اور ان کی شاہ اردن سے شامی مہاجرین کے مسئلے پربات چیت متوقع تھی۔ اردن میں اس وقت لاکھوں شامی مہاجرین رہ رہے ہیں جس کی وجہ سے اس معیشت پر بوجھ پڑا ہے اور اس نے عالمی برادری سے شامی مہاجرین کے لیے امدادی رقوم دینے کی اپیل کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں