امریکی بیس پر خودکش حملہ ہم نے کیا: ترجمان طالبان

گورنر ننگر ہار کے ترجمان نے بھی طالبان حملے کی تصدیق کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

افغان طالبان نے پاک افغان سرحدی علاقےمیں طورخم کے قریب قائم امریکی بیس پر ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بھی اس خودکش حملے کی تصدیق کر دی ہے۔

گورنر ننگرہار کے ترجمان احمد ضیا عبدالزئی نے عالمی خبررساں ادارے کو بتایا کہ پاک افغان سرحد کے قریب طورخم میں خودکش حملہ آوروں کا ایک گروہ امریکی بیس پر حملہ آور ہو گیا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ افغان اور امریکی افواج کی شدت پسند عناصر کے خلاف کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

اس سے قبل صحافیوں کو بھیجے گئے ایک بیان میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں