"شام سے دور رہو" میڈونا کا امریکا کے لئے انسٹاگرام پر پیغام

امریکی گلوکارہ جنگ مخالف کی شہرت رکھتی ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

معروف امریکی گلوکارہ میڈونا نے شام میں امریکی فوج کی مداخلت کے خلاف اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کردیا ہے۔ پوپ سٹار نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر تصویر پوسٹ کی ہے، جس میں ہاتھ سے لکھے ہوئے ایک پیغام میں کہا گیا ہے ،"امریکا شام سے دور رہو۔"

میڈونا کی جانب سے اس تصویر کو شائع کرنے کے صرف 19 گھنٹوں کے دوران اس تصویر کو 30000 افراد نے پسند کیا اور ان کے پیج پر بحث کا آغاز ہو گیا۔ پاپ سٹار میڈونا بہت امریکی صدر باراک اوباما کی دیرینہ حامی ہیں، لیکن شام میں فوجی مداخلت کے امریکی منصوبے کی مخالف کے طور پر سامنے آئی ہیں۔

انسٹاگرام پر میڈونا کی پوسٹ کو پسند کرنے ولوں کے ساتھ اس کی مخالفت کرنے والے بھی موجود ہیں۔ ایک صارف نے کہا کہ،"کیا کوئی میڈونا کو بتائے گا کہ اس کا کام ہمیں صرف تفریح فراہم کرنا ہے، جبکہ دوسرے بعض نے میڈونا کی رائے کو انسانیت کی خاطر ایک پسندیدہ عمل قرار دیا۔

امریکی کانگریس اگلے ہفتے کے دوران شام پر حملے کے لئے ووٹنگ میں حصہ لے گی۔ ووٹنگ سے پہلے امریکی اور یورپی دنیا میں سوشل میڈیا پر یہ بحث تیز ہوتی نظر آ رہی ہے ۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں