الجزائر: الگ الگ کاروائیوں میں 2 فوجی، دو جنگجو ہلاک

جنگجووں نے فوجی قافلے کو بموں سے نشانہ بنایا، فوج کا آپریشن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

الجزائر کی سکیورٹی فورسز نے دارالحکومت کے قریب دو اسلام پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اس امر کا الجزائر کی وزارت دفاع کے جاری کردہ ایک پریس نوٹ میں کیا گیا ہے۔ غیر سرکاری ذرائع نے جنگجووں کی طرف سے ایک فوجی قافلے پر حملے کے نتیجے میں دو فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ دو جنگجو ایک الگ واقعے میں مارے گئے ہیں۔ ان میں سے ایک جنگجو دارالحکومت سے 110 کلو میٹر دور تیزی قو زو کے علاقے تادمیت میں ایک فوجی آپریشن کے دوران مارا گیا۔

جنگجو کے مارے جانے کا دوسرا واقعہ دارالحکومت سے پچاس کلومیٹر کے فاصلے پر بغلیہ کے علاقے میں فوج کی ایک کارراوئی کے دوران پیش آیا۔

غیر سرکاری رپورٹس کے مطابق دو فوجیوں کی ہلاکت جنگجووں کی طرف سے ایک فوجی قافلے کو بموں سے نشانہ بنانے کے نتیجے میں ہوئی۔ اس واقعے میں پانچ فوجیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ملی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں