.

ابوظہبی روس میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

فیصلہ روس کے صدر اور ابوظہبی کے ولی عہد کی ملاقات میں ہوا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ابوظہبی نے روس میں پانچ ارب ڈالر کے ایک خطیر رقمی منصوبے پر سرمایہ کاری پر اصولی اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق روس کے صدر ولادی میر پیوٹن اورابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زاید کے درمیان کریملن میں ہونے والی ملاقات میں کیا گیا ہے۔

روس کی طرف سے جاری کردہ سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ '' متحدہ عرب امارات کی وزارت خزانہ روس کے ساتھ ایک مشترکہ منصوبے پر سرمایہ کاری کرے گی، تاہم اس بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ روس کی طرف سے کتنا سرمایہ لگایا جائے گا۔

واضح رہے روس کے ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ نے چند ماہ قبل دو ارب ڈالر کے سرمائے سے دبئی میں قائم مبادلہ ڈویلپمنٹ فنڈ کے ساتھ مل کر روس کے صنعتی شعبے میں کام شروع کرنے کا منصوہ بنایا تھا۔ عرب ممالک کی طرف سے روس میں یہ سرمایہ کاری ایک اہم پیش رفت ہے۔