.

فرانسیسی صدر کی یو اے ای، اردن اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

ملاقات جمعہ کے روز پیرس کے ایلزیہ پیلس میں ہوئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فرانسیسی صدر فرانسو اولاند سعودی عرب، اردن اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں فرانسیسی صدر نے مہمان وزراء سے شام کے کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق روسی تجویز پر دمشق کی رضا مندی کے تناظر میں شامی بحران پر تبادلہ خیال کیا۔

فرانسیسی صدر نے شامی بحران کے تناظر میں اپنے رابطے اور مشوروں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے اور تین اہم عرب ملکوں کے وزرائے خارجہ سے ان کی آج ہونے والی ملاقاتیں بھی اسی سلسلے کی کڑٰی ہیں۔

فرانسیسی صدر کی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل، اردنی وزیر خارجہ ناصر جودہ اور یو اے ای کے وزیر خارجہ الشیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان سے پیرس کے ایلزیہ پیلس میں ملاقات کی۔

ایک دوسری پیش رفت میں فرانسیسی وزیر خارجہ لوران فابییس اتوار کے روز چینی دارلحکومت پیکنگ روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے شامی بحران کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ اس امر کا اعلان فرانسیسی دفتر خارجہ نے گذشتہ روز کیا۔