شامی اپوزیشن نے معتدل مبلغ کو عبوری وزیراعظم نامزد کردیا

ماہر دندان ساز ڈاکٹر احمد صالح طعمة کا تعلق دیر الزور سے ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شامی حزب اختلاف کی نمائندہ قومی کونسل نے ڈاکٹر احمد صالح طعمة الخضر کو شام کا عبوری وزیر اعظم منتخب کیا ہے- ایک سو پندرہ رکنی اتحاد نے اعتدال پسند ماہر دندان ڈاکٹر طعمة کا انتخاب استنبول میں ہفتے کے روز کیا-

شامی نیشنل کونسل کے ارکان کا خیال ہے کہ ارٹالیس سالہ طعمة حزب اختلاف کی ساکھ بہتر بنانے میں مدد کریں گے- دوسری جانب امریکا اور روس شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے بارے میں ایک معاہدے پر متفق ہو گئے ہیں- دونوں بڑی طاقتوں کے درمیان باہمی اتفاق رائے شام کے ڈھائی برس سے جاری تنازع کے وسیع البنیاد حل کی راہ ہموار کر سکتا ہے-

شامی اپوزیشن اتحاد کے نامزد عبوری وزیر اعظم ڈاکٹر احمد صالح طعمة کا تعلق شام کے مشرقی صوبے دیر الزور سے ہے، جہاں وہ سیاسی قید گزار چکے ہیں- انہیں شامی نیشنل کونسل کے اتحاد کے زیر اہتمام استنبول میں ہونے والی رائے شماری میں پچہتر ووٹ ملے جبکہ عبوری وزیر اعظم کے انتخاب کے لئے 115 رکنی اتحاد کے کل ستانوے ووٹ ڈالے گئے-

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں