واشنگٹن: امریکی نیول بیس کے باہر فائرنگ، 12 افراد ہلاک، 8 زخمی

حملہ آور پکڑا گیا، واقعے میں مرنے اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں ایک بحری اڈے کے داخلی دروازے کے باہر مسلح حملہ آور نے فائِرنگ کر دی ہے جس کے نتیجے میں بارہ افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے ہیں۔

امریکی بحریہ کے ایک عہدے دارنے بتایا ہے کہ ''نیوی یارڈ پر فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے''۔ اس افسر نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا ہے کہ فائرنگ کے اس واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد ابھی واضح نہیں ہے۔

اس سے پہلے امریکی بحریہ نے ایک بیان میں فائرنگ کے اس واقعے کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ ایمرجنسی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور نیوی یارڈ کے اہلکاروں کے لیے حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

ایک مقامی ٹیلی ویژن چینل نے اطلاع دی ہے کہ واقعے میں چار افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے ہیں اور پولیس فائرنگ کرنے والے شخص کی تلاش میں عمارت نمبر 197 میں داخل ہوگئی تھی اور اس نے مشتبہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ بحریہ کے بیان کے مطابق سوموار کی صبح 8 بج کر 20 منٹ پر نیول سی سسٹمز کمانڈ کے ہیڈکوارٹرز کی عمارت میں تین گولیاں فائر کی گئی ہیں۔

بحریہ کے ہیڈکوارٹَرز کی اس عمارت میں کم سے کم تین ہزار اہلکار کام کرتے ہیں اور بحریہ کا یہ شعبہ امریکا کے لیے طیارہ بردار جنگی بحری جہازوں اور لڑاکا سسٹمز کی تیاری اور خرید کرنے کا ذمے دار ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں