سوڈانی صدر نے امریکی ویزے کے لیے درخواست دیدی

جنرل اسمبلی سے پہلے عالمی عدالت انصاف میں پیش ہوں: امریکی ترجمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سوڈان کے صدر عمر حسن البشیر جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکی ویزے کی درخواست دے دی ہے۔ امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق عمر حسن البشیر کے لیے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا را ستہ ہیگ سے ہو کر آتا ہے۔ پہلے انہیں جنگی جرائم کا مقدمہ بھگتنے ہیگ جانا چاہیے۔

سوڈان کے صدر جنہیں کچھ عرصے سے مبینہ جنگی جرائم کی وجہ سے عالمی پابندیوں کا سامنا ہے، امریکا اور اس کے اتحادیوں نے انہیں عملا تنہا کرنے کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔ چند ہفتے قبل سعودی عرب نے انہیں ایک غیر ملکی دورے پر جانے کے لیے سعودی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ اب امریکی ویزا نہ ملنے کی صورت میں سوڈانی صدر کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا امکان معدوم ہو سکتا ہے۔

امریکی دفتر خارجہ کے مطابق انہیں جنرل اسمبلی میں نہیں آنا چاہیے کیونکہ وہ جنگی جرائم کے مرتکب ہیں۔ امریکی ترجمان میری حرف کا اس بارے میں کہنا ہے '' ہم ایسی کوشش کی مذمت کرتے ہیں جو سوڈانی صدر کی طرف سے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے کی جائے گی۔''

اس سوال پر تبصرہ نہ کرتے ہوئے کہ آیا امریکا انہیں ویزا سے انکار کر دے گا، امریکی ترجمان نے کہا '' انہیں پہلے ہیگ کی عالمی عدالت انصاف میں پیش ہونا چاہیے۔''

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں