خود کش حملے میں یمنی فوج کا لفٹیننٹ کرنل ہلاک

"شبوہ" شہرمیں گذشتہ جمعہ کو 50 فوجی قتل کئے گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کے جنوبی شہرعتق میں ایک کار سوار خود کش بمبار نے بم پھوڑ کر فوج کے ایک سینیئر افسر کو ہلاک اور متعدد افراد کو زخمی کر دیا۔

یمنی سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ گذشتہ روز بارود سے بھری ایک کار کو لفٹیننٹ کرنل محمد الصعیدی کے قریب دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں کرنل صعیدی موقع پر ہی جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ جنوبی یمن کے کئی دوسرے اضلاع کی طرح "شبوہ" ضلع بھی القاعدہ کے شدت پسندوں کی سرگرمیوں کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔ اسی ضلع میں گذشتہ جمعہ کو ہونے والے تین سلسلہ وار دھماکوں کے نتیجے میں پچاس فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ اسی ہفتے صنعاء میں دو خود کش بمباروں نے الگ الگ واقعات میں یمنی فوج کے دو افسروں کو قتل کردیا تھا۔

ضلع شبوہ میں دہشت گردی کی کارروائی کے بعد سیکیورٹی حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی تھی۔ مقامی قبائلی عمائدین نے بھی سیکیورٹی حکام کے ساتھ بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔ ایک مقامی قبائلی جرگے میں علاقے سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے پر غور بھی کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں