لیبیا: جنوبی علاقے فزان کا اعلان خود مختاری

نوری محمد القویزی خودمختار صوبے کے صدر نامزد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لیبیا کے جنوب مغربی علاقے فزان نے خودمختار وفاقی صوبہ ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

العربیہ کے نمائندے کی اطلاع کے مطابق فزان سے تعلق رکھنے والے قبائلی لیڈروں اور سیاسی عمائدین کے جمعرات کو ایک اجلاس میں خودمختاری کا فیصلہ کیا گیا ہے اور انھوں نے اتفاق رائے سے نوری محمد القویزی کو اس نئے خودمختار صوبے کا صدر نامزد کیا ہے۔

مقامی قبائلی عمائدین کا کہنا ہے کہ وہ علاقے کی سرحدوں اور اس کے قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے فوجی سربراہ کا بعد میں تقرر کریں گے۔

ان قبائلی لیڈروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ انھوں نے خودمختاری کا فیصلہ جنرل نیشنل کانگریس (لیبی قومی اسمبلی) کی خراب کارکردگی اور فزان سے تعلق رکھنے والے لیبی عوام کے مطالبات کو پورا نہ کرنے کے پیش نظر کیا ہے۔

فزان کے اعلان خود مختاری سے ایک ماہ قبل لیبیا کے مشرق میں واقع ایک اور علاقے البرقۃ نے بھی خودمختار وفاقی صوبہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں