خرطوم میں 'العربیہ' نیوز چینل سمیت متعدد میڈیا ادارے بند

سوڈانی وزیرِ اطلاعات کا میڈیا پرمظاہرین کو اکسانے کا الزام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سوڈانی حکومت نے جمعہ کے روز دارلحکومت خرطوم میں العربیہ ٹی وی کا دفتر بند کر دیا۔ اس اقدام سے پہلے حکام نے دبئی سے نشریات پیش کرنے والے سیٹلائیٹ چینل کے خرطوم میں بیورو چیف کو سوال جواب کے لئے طلب کیا، تاہم انہیں بعد ازاں رہا کر دیا گیا لیکن اس کے بعد چینل کی بندش کا فیصلہ برقرار رکھا گیا۔

یاد رہے کہ سوڈان کے وزیرِ اطلاعات احمد بلال گزشتہ دو دنوں کے دوران متعدد مرتبہ العربیہ ٹی وی کو انٹرویو دئیے جن میں انہوں نے مظاہرین کو"مسائل پیدا کرنے والے گروہ" قرار دیتے ہوئے الزام عاید کیا کہ کر بیرونی میڈیا پر ملک میں بدامنی کو ہوا دینے کا الزام لگایا۔

سوڈان حکومت نے متعدد مقامی اور بین الاقوامی نیوز چینلز اور اخبارات بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ ابوظہبی سے نشریات پیش کرنے والے سکائی نیوز العربیہ کا دفتر بھی خرطوم میں بند کر دیا گیا ہے۔ چینل کے نمائندے کو کام سے روک دیا گیا ہے جبکہ دفتر کا سامان قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

سوڈان میں پچاس مظاہرین کی ہلاکت کے بعد بدامنی میں تیزی آئی ہے، جس کے بعد خرطوم انتظامیہ نے انٹرنیٹ اور متعدد میڈیا اداروں کی بندش کے ذریعے معاملات کو کںڑول کرنے کی کوشش کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں