.

پیرس کی رہائشی خاتون دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے شبہ میں گرفتار

خاتون پر یمن میں قائم القاعدہ کی شاخ سے تعلق کا الزام لگایا گیا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فرانس کی مقامی خفیہ ایجنسی ڈی سی آر آئی (DCRI) کے افسران نے منگل کے روز پیرس کی ایک خاتون کو جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کے ساتھ تعلق رکھنے کے جرم میں گرفتار کر لیا ہے۔

ایک بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق تفتیشی محکمے میں موجود ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کو پیرس میں مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے چھ بجے پیرس کے مزدور پیشہ لوگوں کے رہائشی علاقے بیل ویلے کے ایک اپارٹمنٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خاتون کو دہشت گردی کے واقعات کی پلاننگ کرنے کے الزام میں ابتدائی تفتیش کے بعد حراست میں لیا گیا ہے۔ یمن میں قائم القائدہ کی جزیرہ نما عرب کی شاخ کو اس بین الاقوامی نیٹ ورک کی سب سے خطرناک شاخ قرار دیا جاتا ہے۔