.

چمن: پاک افغان سرحد پر خودکش بم دھماکا،7 افراد جاں بحق

باب دوستی پر افغانستان سے آنے والے بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

صوبہ بلوچستان کے شہر چمن میں پاک افغان سرحد پر واقع باب دوستی کے نزدیک خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے ہیں۔ان میں ایف سی کے سات اہلکار بھی شامل ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آورنے افغانستان سے پاکستان کے علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ جب اسے باب دوستی پرتعینات ایف سی کے اہلکاروں نے روکنے کی کوشش کی تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں دوپاکستانی بھی شامل ہیں۔ایف سی کے سات زخمی اہلکاروں میں چار کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔انھیں علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔بم دھماکے کے بعد سرحدی گذرگاہ سے ٹریفک کی آمدورفت کو معطل کردیا گیا۔واضح رہے کہ افغانستان میں امریکا کی قیادت میں نیٹو فوج کے لیے کنٹینروں کے ذریعے سامان رسد بھی اسی گذرگاہ سے ہوکر جاتا ہے۔