حجاج کرام کی تعلیم وتربیت کے لیے سعودی حکومت کا خصوصی پروگرام

30 ملین ریال کی لاگت سے کئی منصوبے روبعمل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعوی عرب کی وزارتِ مذہبی امور اور الحرمین الشریفین کے نگراں ادارے کی جانب سے حجاج کرام کی رہ نمآئی کے لیے تعلیم وتربیت کے خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے۔ حجاج کی چار روزہ تربیتی ورکشاپ آئندہ ہفتے مسجد حرم میں ہوگی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق تربیتی ورکشاپ میں ممتازعالم دین الشیخ صالح العصیمی جیسے جید علماء اور مبلغین نماز فجر،عصر، مغرب اورعشاء کے بعد درس دیں گے۔ تربیتی کورس کے دوران مبلغین کے دروس اور لیکچرز کے لیے عنوانات بھی جاری کردیے گئے ہیں۔ علماء سورہ فاتحہ کے معانی، قصار مفصل [طویل سورتوں کی قرآت والی نمازیں] احکام الہیٰ، حقوق العباد، جوام الکلم اور حج جیسے موضوعات شامل ہیں۔

درایں اثناء سعودی وزارت برائے امور دینیہ کی جانب سے اللہ کے مہمانوں کی خدمت اور انہیں الحرمین الشریفین اور دیگر مقدس مقامات کی زیارت کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 30 ملین 44 ہزار 628 ریال کی مختلف اسکیمیں شروع کی گئی ہیں۔

وزارت مذہبی امور کے سیکرٹری برائے انتظامی و تکینکی امور عبداللہ الھویمل نے بتایا کہ حجاج کی سہولت کی خاطر شروع کیے گئے منصوبوں میں یلملم میں تین لاکھ 50 ہزار ریال کے ایئرکنڈیشن کا منصوبہ، پانچ لاکھ 60 ہزار ریال کی لاگت سے مسجد الخیف کے آس پاس طہارت اور سیوریج کے نظام کو بہتربنانے کی اسکیم، منیٰ، مزدلفہ ،عرفات اور مکہ مکرمہ میں 48 لاکھ ریال کی لاگت سے اسلامک رضاکار سینٹر کے قیام جیسے منصوبے شامل ہیں۔

اس کےعلاوہ منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں وزارت مذہبی امور کے مراکز میں سیکیورٹی کے نظام اور عمارتوں کی مضبوطی، صفائی اورمیدان عرفات میں مسجد نمرہ کی مرت کے لیے سات لاکھ ریال مختص کیے گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں