سعودی عرب میں عید الاضحی 15 اکتوبر کو ہو گی

اتوار کو یکم ذی الحج اور یوم عرفہ 14 اکتوبر کو ہو گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں یکم ذی الجحہ اتوار کے روز ہو گی۔ اس امر کا اعلان سپریم کورٹ کے ایک بیان میں کیا گیا ہے۔ عدالت کے بیان کے مطابق ہفتے کے روز ذی الجحہ کا چاند نظر آ گیا اور اس چاند کی روئیت کی گواہی عدالت کے سامنے پیش کئے جانے کے بعد عدالت نے اعلان کیا کہ یوم وقوف عرفات چودہ اکتوبر بروز سوموار کو ہو گا جبکہ عید الاضحی پندرہ اکتوبر بروز منگل ہو گی۔

یاد رہے العربیہ ڈاٹ نیٹ نے سعودی عرب کے ماہر فلکیات کا ایک انٹرویو شائع کیا تھا جس میں انہوں نے عیدالاضحی کے بروز منگل ہونے کا تخمینہ لگایا تھا۔ ماہر فلکیات احمد الزعاق نے العربیہ کو اپنے خصوصی بیان میں دعوی کیا تھا کہ اس سال ذی القعدہ کا مہینہ تیس دن مکمل نہیں کرے گا، جس کے بعد انہوں نے پیش گوئی کی تھی کہ یکم ذی الجح بمطانق 6 اکتوبر کو ہو گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں