طواف اور حرمین تک حجاج کی نقل و حمل کے نو ادارے مصروف عمل

"گائیڈ بس سروس" اور آن لائن نقشوں سے رہ نمائی کی سہولت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

حج جیسی بابرکت عبادت کا موسم آتے ہی سعودی عرب کے تمام ادارے حجاج کرام کی خدمت میں ہمہ تن مشغول ہوجاتے ہیں۔ رواں موسم حج کی آمد سے قبل ہی ریاض حکومت نے حجاج کی سہولت کے لیے تیاریاں شروع کردی تھیں۔ حج کے دوران مناسک کی ادائیگی، طواف کعبہ میں مدد فراہم کرنے اور مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری جیسے اہم امور میں حجاج کی خدمت کے لیے نو ادارے کام کر رہے ہیں۔

حجاج کوسروسز مہیا کرنے والے مختلف اداروں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی کے چیئرمین عبدالواحد برھان سیف الیدن نے بتایا کہ اس وقت ان کی نگرانی میں نو تنظیمیں حجاج کی خدمت میں مشغول ہیں۔ ان اداروں نے حجاج کرام کی سعودی عرب میں آمد شروع ہونے سے قبل ہی کام کا آغاز کر دیا تھا۔ یہ تمام ادارے ہوائی اڈوں، بری اور بحری راستوں سے آنے والے عازمین حج کو ان کے منزلوں تک پہنچانے کے لیے لگے ہوئے ہیں۔ یہ خدمت اس وقت تک جاری رہے گی جب آخری حاجی تمام مناسک کی ادائیگی کے بعد اپنے وطن کو روانہ نہیں ہو جاتا۔

العربیہ ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے عبدالواحد سیف الدین کا کہنا تھا کہ صرف عازمین حج کے استقبال اوران کی آمدو رفت میں رہ نمائی کے لیے چھ ادارے وقف ہیں، جنہیں زمین کے جغرافیائی خطوں کی طرف سےآنے والے عازمین حج کی رہ نمائی پر مامور کیا گیا ہے۔ یہ تمام گروپ جنوبی ایشیا، مشرقی ایشیا، عرب ممالک، ایران، ترکی، آسٹریلیا، امریکا اور افریقا کے خطوں سے حجاز مقدس آنے والے اللہ کے مہمانوں کی میزبانی کر رہے ہیں۔

حجاج کرام کی رہ نمائی کے لیے مختص "گائیڈ بسوں" کی سہولت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں الشیخ سیف الدین نے کہا کہ "ماضی میں بھی یہ سہولت فراہم کی جاتی رہی ہے لیکن اسے منظم اندازمیں نہیں چلایا جاسکا ہے، البتہ اب کی بار یہ سروس "رضاکار گائیڈز" کے ذریعے مہیا کی جا رہی ہے۔ یہ بس سروس حجاج کرام کوان کی قیام گاہوں، مناسک حج کے مقامات اور دیگر مقدس جگہوں تک رسائی میں مدد فراہم کرے گی۔اس کےعلاوہ حجاج کرام آن لائن نقشوں کی مدد سے بھی اپنےمطلوبہ مقام تک پہنچنے میں مدد لے سکتے ہیں۔ ان دونوں اقدامات سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی شاہراؤں پر پیدل چلنے والوں کے رش میں خاطر خواہ کمی واقع ہو گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں